
حرفِ جار کیا ہے اور اسے کس طرح صحیح استعمال کیا جائے؟
انگریزی زبان میں جیسے پری پوزیشن ہوتی ہیں، اسی طرح اردو زبان میں پوسٹ پوزیشن یا حروفِ جار استعمال ہوتے ہیں۔ عام طور پر زیادہ استعمال ہونے والے حروف جار یہ ہیں:
at, in | میں |
on | پر |
from, by, with, since | سے |
upto, until | تک |
انگریزی زبان میں پری پوزیشن مفعول(object) سے پہلے آتی ہے۔ جیسا کہ نیچے دی گئی مثال میں واضح کیا گیا ہے۔
مثال:
(کتاب میز پر ہے) Book is on the table
اس مثال میں (پر) on (میز) table سے پہلے استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ اردو کے جملے میں’ میز ‘ پہلے لکھا گیا ہو اور ’پر‘ بعد میں لکھا گیا ہے۔ کچھ اور مثالوں میں یہ واضح کیا گیا ہے:
لڑکی کاغذ پر لکھ رہی ہے۔ Girl is writing on the paper.
بچہ کمبل میں سو رہا ہے۔ Baby is sleeping in the blanket.
Compound postposition ’سے‘ یا ’کے‘ ساتھ ملا کر بنتی ہیں۔ مثال کے طور پر:
near | کے پاس |
concerning, regarding, about | کے بارےمیں |
far from | سے دور |
with | کے ساتھ |
before | سے پہلے، کے پہلے |
after | کے بعد |
on top of | کے اوپر |
under | کے نیچے |
across, in front of | کے سامنے |
behind | کے پیچھے |
near, close to | کے نزدیک |
beyond, in front of, ahead of | کے آگے |
inside | کے اندر |
because of | کی وجہ سے |
:مثالیں
1 یہ گھر سکول سے دور ہے۔ This house is far from the school.
2 کتاب بستے کے اندر ہے۔ Book is in the bag.
کسی جملے کے اندر’میں‘ ((The pronoun “I” جب ’کے ساتھ‘ لگتا ہے تو اس کی شکل بدل جاتی ہے۔ جیسا کہ:
میں +کے ساتھ = میرے ساتھ
میں+کی وجہ سے= میری وجہ سے
میں+کے بارے میں= میرے بارے میں
کسی بھی پوسٹ پوزیشن کے ساتھ جب ’والا‘ لگا دیا جاتا ہے تو وہ اسمِ صفت (adjective) بن جاتی ہے۔
مثال کے طور پر : اوپر والا کمرہ، لال والا دوپٹہ، پرانی والی حویلی